اسلام آباد (طاہر خلیل)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہا میاں نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے تاکہ وہ باہر اپنا علاج کرا سکیں۔ جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک اور انکے ہمراہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ حکومت میاں نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے فوری اجازت دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پختہ فیصلہ کرے۔