اسلام آ باد( نمائندہ جنگ) قومی اتھارٹی برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا ) نے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیکٹا کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے آزادی مارچ پر ملک کے بڑے شہروں میں دہشتگر د حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے
ڈائریکٹر (ایم این ڈی سی ) کرنل (ر)عثمان وجیہ خان کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آ زاد کشمیر ، ہوم سیکر ٹری پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان،ڈی جی رینجرز پنجاب و سندھ،چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس ، کمانڈنٹ ایف سی کے پی ، چیف کمشنر اسلام آ باد اور آئی جی پولیس اسلام آ باد ، آ زاد کشمیر اور گلگت بلستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قبل اعتماد ذ رائع نے بتا یا ہے کہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے پی ( ISKP) نے جے یو آئی کے آزادی مارچ پر پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گر د حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔
امکان یہ ہے کہ ان دہشت گرد حملوں میں سیا سی جما عتوں کی قیادت،قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے عملے اور عوام الناس کو نشانہ بنا یا جا ئے گا۔