سرگودھا (جنگ نیوز )سرگودھا میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے تین مجرموں کو 104 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی فحش ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مجرم عدنان جاوید، اظہر بلال اور عاطف رضا کے خلاف 17 نومبر 2017 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 5 طالبات نے اپنے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی شکایت درج کروائی تھی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں طالبات سے دوستی کرتے، ان سے زیادتی کرتے اور فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر چکے تھے۔