• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30نومبرتک کشمیرجہادکااعلان نہ ہواتوپھرہم فیصلہ کرینگے ،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے خلاف ایک لیکن ہماری قیادت آپس میں دست و گریبان ہے۔ عمران خان کشمیریوں سے بے وفائی نہ کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے، 30نومبر تک انتظار کریں گے اگر حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان نہیں کرتی توپھر ہم خود فیصلہ کریں گے اور اس فیصلے کی پشت پر پاکستان کے عوام کھڑے ہوں گے۔ موجودہ حکمران گزشتہ حکمرانوں کا ہی تسلسل ہیں پرویز مشرف نے 450کلو میٹر تک باڑ لگوائی ، دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی کی وجہ سے 81دن سے 80لاکھ عوام محصور ہیں۔
تازہ ترین