لاہور (نمائندہ جنگ) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سابق وزیر اعظم نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے ۔ مولانا طارق جمیل نے میاں نواز شریف کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیاجبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔