• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں‘ پرویز خٹک

 پشاور ( نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔انہوں نے اس دلخراش واقعہ میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین کا سانس نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت انشاء اللہ ہماری ہی ہو گی اور عوام جلد ہی ملک میں امن کا ماحول دیکھیں گے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ 
تازہ ترین