• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ آج پاکستان بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔

معروف اداکارو پروڈیوسر شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پابندیاں ختم ہونے کے بعد آج ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے، آدم خوروں پر مبنی یہ فلم آج سے پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا ٹریلر


یہ بھی پڑھیے: فلم ’درج‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

گزشتہ دِنوں شمعون عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے پاکستان میں فلم ’درج‘ کے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان تیار ہوجاؤ، درج پورے پاکستان میں 25 اکتوبر جمعے کے روز ریلیز کی جائے گی اور آپ آن لائن ٹکٹس بھی بُک کرواسکتے ہیں۔‘












واضح رہے کہ رواں ماہ اسلام آباد سینسر بورڈ کی جانب سے شمعون عباسی کی فلم ’درج ‘ کی نمائش پر عائد پابندی ختم کی گئی تھی، شمعون عباسی نے اِس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا اُنہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان بھر میں فلم ’درج‘ کی نمائش پر سے پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب بہت جلد ہی ملک بھر کے سینما گھروں میں اسے دِکھایا جائے گا۔‘







اِس کے علاوہ اُنہوں نے اِس کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بھی کیا تھا۔



تازہ ترین