• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے وزیر اعظم عمران خان سے فلم ’درج‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پر پابندی

گزشتہ روز اداکار و پر وڈیوسر شمعون عباسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد سینسر بورڈ سے کلیئر سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہماری مدد کریں کیونکہ اِس سے قبل پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے فلم ’درج‘ کو کلیئر کرکے ہمیں سرٹیفکٹ جاری کر دیے تھے۔‘

شمعون عباس نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’درج‘ ریاست مخالف یا مذہب مخالف فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم کچھ ایسے لوگوں کے ذہنی مرض کو پیش کر رہی ہے جو جرائم کا ارتکاب کرنے کے لیے کچھ خاص لوگوں کے پاس جاتے ہیں ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ عالمی حقیقت ہے اور ہم اِس کو چھپا نہیں سکتے ہیں۔‘

اداکار نے اپنی فلم ’درج‘ کی کہانی بتاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ’ یہ معلومات سے بھرپور فلم ہے، جس میں انسانوں کی نسل کشی جیسے جرائم میں ملوث افراد کی ذہنی صحت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ فلم نہ تو فحش ہے، نہ اِس میں خون ریزی کو دِکھایا گیا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی بھیانک یا خوفناک مناظر ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’فلم درج سے پاکستان فلم انڈسٹری میں تبدیلی آئے گی، پھر بھی پتا نہیں کیوں اِس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ شمعون عباسی کی فلم’ درج ‘ کو سندھ اور پنجاب کے سینسر بورڈ کی جانب سے کلیئرینس سرٹیفکٹ مل گیا ہے جبکہ اسلام آباد سینسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین