وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں تکلیف ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نے بتایا کہ آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے S4 ,S5 ,L1 میں متاثر ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مہروں کو علاج کی شدید ضرورت ہے، بکتر بند میں آنے اور جانے کے باعث تکلیف بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ ملک میں اسپائنل کوڈ سرجری کے ماہرین موجود نہیں ہیں، انسانی حقوق کے تحت ان کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔