• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز شریف کو سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں اُن کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی تیمار داری بھی کریں گی جبکہ مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کی طبیعت ناساز ، اسپتال میں داخل

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز اسپتال سے جیل منتقل

دوسری جانب مریم نواز کے والد، سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال میں چوتھے روز بھی علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ میں شامل پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے۔

آئی ٹی پی بیماری عموماً بچوں اور کچھ کیسزمیں بڑی عمر کے لوگوں کو ہو جاتی ہے۔ اطمینان کی بات ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مریم نواز کو طبعیت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا، جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سی بی سی ٹیسٹ بھی شامل تھا، جس کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین