• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، ڈاکٹر محمود ایاز

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرمحمود ایاز نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوگی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور ہائی کورٹ کو میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کی والدہ کے ہمراہ سروسز اسپتال آمد

لاہور ہائیکورٹ میں آج ضمانت کیس کی سماعت دو بار تھوڑی تھوڑی دیر کے لیےملتوی ہوئی، پہلی بار سمز کے پرنسپل سے نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے ملتوی ہوئی تو دوسری بار عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت ملتوی کی ْ

کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کچھ حد تک ہوچکی ہے، تاہم ابھی مکمل تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات نوازشریف کے سینے میں تکلیف ہوئی اوربازوں میں بھی تکلیف ہوئی، عدالت نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کی جان خطرے میں ہے؟ جس پر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ جی نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف تب سفرکر سکتے ہیں جب ان کے پلیٹ لیٹس 30 ہزار ہوں گے، جج نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ کیا آپ اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہیں ؟

اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اگر نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے ۔

تازہ ترین