• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت، سانحہ ساہیوال کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ متاثرین معاف کر بھی دیں تو حکومت اپنی مدعیت میں اپیل درج کرائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں۔ فیصلے سے متاثرہ خاندان مطمئن ہو یا نہیں، عوام اور حکومت کا ضمیر مطمئن نہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جو کنڈیشن ہے اس پر ڈیل یا ڈھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔ میاں صاحب کی ضمانت کی حکومت نے مخالفت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق کوئی سیاست نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی بیماری پرانی ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتی گئی۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کو ہر طرح کی سہولیات دی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے ایریاز مختص کیے گئے ہیں۔ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

تازہ ترین