• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سانحہ ساہیوال پر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلہ پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے اور کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری و خامیوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

سانحہ ساہیوال پر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم


وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔ 

جمعہ کو فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کے لیے پرعزم ہے، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمہ کی مدعیت کرے گی۔

تازہ ترین