• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے اکرم خان درانی کو ٹیلی فون کیا اور کل سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کےلیے حکومت کی طرف سے ریڈ زون سے باہر جگہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی موقف سننے کے بعد اکرم خان درانی نے کہاکہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پریڈ گراؤنڈ کے سوا جلسے کے مقام کا فیصلہ اپوزیشن جماعتیں مشاورت سے کریں گی ۔

گزشتہ روز حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کےدرمیان دو دور ہوئے ،جس میں بات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے گزشتہ رات 11 بجے کی پریس بریفنگ کے بعد پہلی بار اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

تازہ ترین