• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ تھیٹر ڈرامہ اختتام پذیر

صوابی ( نمائندہ جنگ ) محکمہ ثقافت اورآئیڈیا وژن صوابی کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ رچ کے تحت تین روزہ پشتو تھیٹر ڈرامہ ’’ماتہ شپیلی‘‘ اختتام پذیر ہوگیا۔ صوابی کی تین تحصیلوں میں تھیٹر ڈراموں کا انعقاد کیا پہلا ڈرامہ ’’مانیر ے‘‘ یارحُسین میں پیش کیا گیا جس کی کہانی فیروز خان زیگرنے تحریر کی تھی جبکہ سرپرست اعلیٰ ایم ایاز مردانوی تھے۔ ڈرامے میں معروف اداکاروں زمان بغدادی ، شہناز پشاوری ، اصغر چیمہ، پروین بوبی ، وقار ،عامرو دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ ڈرامے کے اختتام پر آئیڈیا وژن صوابی کے پراجیکٹ منیجر اجمل شاہ یوسفزئی نے کہا کہ علاقائی ثقافت کی بحالی کے رچ پراجیکٹ کے تحت محکمہ ثقافت نے جو پروگرامات شروع کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔
تازہ ترین