• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں اسٹینفز یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو بارانی جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔اس اسپرے کو درختوں پر چھڑک کر درختوں کو فائر پروف بنایا جاسکتا ہے ۔یہ ماحول دوست ہے ۔

اس طر ح اگر آگ لگ بھی جائے تب بھی یہ اسپرے اسے روکنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔ آتشزدگے سے بچانے والا یہ اسپرے پودوںسے حاصل ہونے والے سیلو لیوزپالیمر اور سلیکا ذرات سےبنایا گیا ہے ۔سلیکا بالکل ریت کے ذرات جیسا ہے ۔اس طر ح یہ درختوں ،پودوں اور سبزے کو فائر پروف بناتے ہوئے انہیں جھلسنے سے بچاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق یہ اسپرے ہر طرح کے زہریلے اثرات سے پاک اور حیا تیاتی طور پر ازخود ختم ہو جانے والا ہے ۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ بارش اور ہوا سے دھل کر غائب نہیں ہو تا۔ 

سائنس دانوںنے اسے تجربہ گاہ میں گھاس کے پتوں پر آزما یا ۔اس کے بعد کیلی فورنیا کے بعض درختوں پر بھی اس کی آزمائش کی گئی ،جس کے بہت اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر تھوڑی بہت بھی بارش ہو ،برف گرے یا تیز ہوا چلے تو اسپرے سبزے سے جڑا رہتا ہے ۔لیکن بہت زیادہ تیز بارش میں یہ بہہ کر ضا ئع ہوسکتا ہے ۔اب ماہرین اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین