• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزک پر ڈانس کرتے گھوڑے کی ویڈیو وائرل


گھوڑے بھی ڈانس کے شوقین نکلے، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس گھوڑے کو ہی دیکھ لیں جو میوزک کی دُھن پر ڈانس کرنے میں مصروف ہے۔

یہ مناظر کیلیفورنیا کی سڑک پر دیکھے گئے جب ایک گھڑ سوار سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران وہاں کھڑی ایک گاڑی میں میوزک بجنے لگا اور اسی لمحے گھوڑے نے بھی اپنا ٹیلنٹ بھرپور انداز میں دکھایا اور پیر وں پر اُچھلتے ہوئے رقص کرنے لگا۔

گھوڑے کے اس دلچسپ انداز پر اس کا مالک جہاں حیران رہ گیا، وہیں گاڑی میں بیٹھے افراد کے ساتھ ساتھ وہاں سے گزرنے والے راہ گیر بھی بے حد محظوظ ہوئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین