راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ماڈل کورٹس کے ججز کو ہیروز کا خطاب دیتے ہوئے کہاہے کہ محض 167روز میں پچاس ہزار سے زائد مقدمات کا فیصلہ اور زیرسماعت کیسز میں تقریباً سوا لاکھ افراد کی شہادتیں تاریخی کارنامہ ہے جس کیلئے تمام ججز اور مجسٹریٹس مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت ہمارا سرفخر سے بلند ہوا ہے۔