اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق شیخ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کر دی جبکہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے خرچے پر علاج کرانے کی درخواست دائر کی۔ پیر کو ایل این جی کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو سخت سیکورٹی میں جیل سے عدالت لایا گیا ۔ اس موقع پر بیرسٹرسعدیہ عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ کو کمرہ عدالت میں داخلے سے روکدیا گیا ۔