• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیزبینرآویزاں کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج

راولپنڈی (وسیم اختر/نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے علاقے ڈنگی کھوئی چوک میں افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیزبینرآویزاں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ بنی میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے ایس ایچ اوبنی سب انسپکٹرساجدمحمودخان نے بتایاکہ دیگرملازمین کے ہمراہ بازارکلاں ڈنگی کھوئی چوک پہنچاتوسامنے بجلی کے پول کے ساتھ ایک بینرآویزاں تھاجس پرتحریرتھاکہ پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ بادپوری قوم کاہیروراحیل شریف زندہ بادجس نے 10مہینے پہلے ہی ایکسٹینشن نہ لینے کااعلان کردیاتھااوراب ڈی جی آئی ایس پی آرکہتے ہیں ملک کی معیشت کوکینسرہوگیاہے جناب والاکیاآپ کے ادارے کوبھی کینسرہوگیاہے کہ وہ نیاچیف پیدانہیں کرسکتا،پاکستان ہماری جان ،سب سے پہلے مسلمان ،پاکستان ہماری آن ،سب سے پہلے مسلمان ،پاکستان پہ جان قربان ،سب سے پہلے مسلمان ،منجانب شیخ امجدعلی ترجمان عوامی مانیٹرنگ سیل راولپنڈی ،بینرمتذکرہ بالابذریعہ فردبطورثبوت قبضہ پولیس میں لے کرتکمیل فردکی گئی ہے ملزم شیخ امجدعلی نے افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیزبینرآویزاں کرکے ارتکاب جرم کیاہے ملزم کے خلاف زیردفعہ 505 ت پ مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
تازہ ترین