شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسانیت کے قاتل ہیں، چیئرمین ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں پروفیسر مشتاق احمد راحت ، صدر بار ایسوسی ایشن میاں پرویز حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری طارق چیمہ ، سابق جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد اسلام، صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز، سابق صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید، جنرل سیکرٹری نواز لیگ شیخ کاشف عارف، صدر پیپلز پارٹی آصف خان، جنرل سیکرٹری متحدہ امن کونسل ملک طاہر جاوید نقشبندی، مسیحی برادری کے رہنماؤن احسان اللہ راجہ، داؤد گل، عمانوائیل آرتھر سندھو، آصف الیاس گل ، نشان مسیح، سرفراز انڈریو، کاشف نعمت ایڈووکیٹ نے بھی لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔