شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) لاہور روڈپر رحمان کالونی کے قریب دو ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل کو روک کر اس پر سوار شہری محمد سرور اور اس کی اہلیہ کو موٹر سائیکل ، 14ہزار روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ صدیقیہ کالونی کے رہائشی عارف سے دو ڈاکوؤں نے 10ہزار روپے نقدی، طلائی انگوٹھی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے،اقبال ٹاؤن میں دو ڈاکو نوجوان عمران شاہین سے موٹر سائیکل کے علاوہ بٹوہ چھین کر فرار ہوگئے سرحدی گاؤں منج گگڑ میں دو ڈاکو نوجوان زمیندار رانا تنظیم سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، گاؤں ترگے والی میں دو ڈاکو ایک نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے بیڑیاں نکال کر لے گئے، ضلع کچہری میں دو سول ججوں کی عدالتوں سے کمپیوٹر چوری ہوگئے جن میں مقدمات کا اہم ڈیٹا بھی محفوظ تھا، فیصل آباد روڈ پر بھکھی کے نزدیک پولیس پارٹی کے روپ میں چار ڈاکوؤں نے ایک کار کو روک کر اس میں سوار بیرون ملک سے آنے والے شہری ذوالقرنین سعید خان اور ان کی فیملی کو لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کے علاوہ زیورات اور موبائل فونز سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے، ضلع کچہر ی سے ہی اصغر ورک ایڈووکیٹ کے چیمبر سے چور ایک لاکھ روپے مالیت نقدی اور د و قیمتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے، آبادی سالار ٹاؤن سے چوروں کا گروہ رزاق احمد کی موٹر سائیکل کے لے اڑا۔s