سکھر (بیورو رپورٹ) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کے شوہر سابق سیکرٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کو طلب کرلیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب کی جانب سے ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کو کشمور میں 12ہزار اسکوائر فٹ سرکاری اراضی غیرقانونی طریقے سے الاٹمنٹ کرانے کے الزام میں تحقیقات کیلئے 30اکتوبر کو سکھر آفس میں طلب کیا گیا ہے۔