پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھی بنگلادیش کو 28رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 117 رنز اسکور کیے، جویریہ خان نے 48 گیندوں پر 54 رنزز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 89 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان نے میچ 28 رنزز سے اپنے نام کرلیا ۔
جویریہ خان کو شاندار اننگز کھیلنے پر ویمنز آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ بنگلادیش کی جہان آرا عالم کو ویمنز آف دی سیریز دیا گیا۔