لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ جاری رہنے کے باوجود بھی میٹرو بس سروس بلا تعطل چلتی نظر آئی ۔
جے یو آئی کے بڑے سیاسی پروگرام آزادی مارچ اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں لاہور کا ٹریفک بلا تعطل چلتا رہا اور مارچ کے شرکاء اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود مکمل پر امن نظر آئے ۔
آزادی مارچ کے شرکاء لاہور میں بڑی تعداد میں جمع تھے اور لوگوں کی اچھی خاصی تعداد میٹرو ٹریک پر بھی موجود تھی، مگر اتنے بڑے مجمعے کے باوجود بھی لاہور شہر کا ٹریفک اور میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہی، جو کہ کسی بھی سیاسی ایونٹ کے پرامن ہونے کی سب سے بڑی مثال نظر آتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں اور جمعیت علمائے اسلام ف کا مشترکہ آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب اسلام آباد کی طرف رواں ہے۔
آزادی مارچ کے باوجود میٹرو بس بلا تعطل چلتی رہی مارچ میں مولانا فضل الرحمان سمیت مارچ کی حامی جماعتوں کے رہنماوں نے گریٹر اقبال پارک کے نزدیک آزادی چوک میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔
لاہور سے اسلا م آباد روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں پھر کہا کہ وہ وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھربجھوائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ رات گئے لاہور پہنچا تھا، جہاں پر مارچ کے شرکاء نے گریٹر اقبال پارک میں رات گزاری۔
کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی کا آزادی مارچ اپنی حتمی منزل اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔