• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی قیمتوں میں اضافہ کی وضاحت مانگ لی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ستمبر میں مہنگے پاور پلانٹس چلا کر صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کرنے کےمعاملے پر نیپرا نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی قیمتوں میں اضافہ موخر کرکے وضاحت مانگ لی۔ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پاور پلانٹس خلاف ضابطہ چلا کر مہنگی بجلی پیدا کرنے کی ٹھوس وجوہات بتائیں پھر آگے چلیں گے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہماری نظر میں قوم کے سات ارب روپے ضائع کئے گئے، اضافہ صارفین پر منتقل کرنا ہمارے ضمیر پر بوجھ ہوگا۔ جب تک تمام چیزیں تفصیلی طور پر سامنے نہیں آتیں، سماعت نہیں کی جا سکتی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر کوئلے اور ایل این جی کے پلانٹس چلائے جاتے تو 7 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت کی جا سکتی تھی۔ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد سماعت آئندہ منگل کو ہوگی۔

تازہ ترین