• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی گاڑی رک گئی،معیشت کاپہیہ الٹاگھوم رہاہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومتی گاڑی ایک ہی جگہ رکی ہوئی ہے۔ معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے۔ تاجروں کی ایک دن کی ہڑتال سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کررہی ہے، دنیا میں پٹرول سستا اور پاکستان میں ایک بار پھر مہنگا کردیا گیاہے ۔ یوریا کھاد کی قیمت میں تین سو روپے فی بوری اضافہ کردیا گیاہے جس سے کسانوں کیلئے گندم کی کاشت مشکل ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں سے اربوں روپے ٹیکس کے نام پرجگا ٹیکس وصول کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبے پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔
تازہ ترین