اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ پیمرا کی حالیہ ہدایت اظہار خیال کی آزادی پر ایک اور حملہ ہے،رضا ربانی کے مطابق پیمرا کے پاس قانون میں کوئی اختیار نہیں کہ وہ صحافیوں کے پیشے کی تشریح کرے، انہوں نے کہا کہ پیمرا کی حالیہ ہدایت بحث مباحثہ کو غیر قانونی انداز میں دبانے کی کوشش ہے، یہ اقدام میڈیا کی آواز ، چینلز کی نشریات بند کرنے کا تسلسل ہے، رضا ربانی نے کہا کہ یہ اقدام پریس کانفرنس نشر نہ کرنےاور انٹرویوز روکنے کا ہی ایک تسلسل ہے، رضا ربانی نے کہا کہ میڈیا کا مزید گلا گھونٹنے کے لیے خصوصی میڈیا عدالتوں کا آئیڈیا لایا گیا ، اور اب پاکستان کے عوام حکومت کو میڈیا کا گلا گھوٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔