• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور،مقدمہ قتل سے بری ہونیوالا 3ساتھیوں سمیت قتل

قصور(نمائندہ جنگ)قصور میں مقدمہ قتل سے بری ہونیوالا 3 ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا، ملزمان کی اندھا دھندفائرنگ سے شوکت، منیر اور حبیب موقع پرجاں بحق ڈرائیورسلیم اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا،نواحی گاؤں کھارہ کے نزدیک پرانی دشمنی پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل ایک کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گیا۔ فصلوں میں مویشی چھوڑنے پر2007 میں موضع ہیر چٹھیانوالہ کے نزدیک شوکت گروپ نے مشتاق گروپ کے 3افراد کوقتل جبکہ ایک شدید زخمی کردیا اس مقدمہ میں شوکت جیل چلا گیا چند روز قبل شوکت مقدمہ قتل میں بری ہو کر واپس آیا اور اپنی بہن کو ملنے گاؤں کھارہ جا رہا تھا کہ راستے میں مشتاق گروپ کے گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
تازہ ترین