• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کوئٹہ کا مختلف یونٹس کے دوروں کا فیصلہ

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان اخلاق بازئی نے کہاہے کہ گزشتہ روز ضلعی کابینہ کے اجلاس میں مختلف یونٹس کے دوروں کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے مطابق مشرقی بائی پاس سرکل جس میں بڑیچ ٹاؤن ہزارگنجی ،ملت یونٹ ہزارگنجی ،مشرقی بائی پاس،خلجی آباد سریاب روڈ ،سیٹلائٹ ٹاؤن یونٹ کامشترکہ اجلاس یکم نومبر جمعہ 3بجے حاجی عبدالرحیم عرف حاجی کوکو ہاؤس ،مشرقی بائی پاس میں ہوگا جبکہ سٹی سرکل جس میں باچاخان یونٹ، خیبرپشتونخوا یونٹ ،سول ہسپتال کرسچن کالونی ،مسجد روڈ،ہندومحلہ یونٹ ،کلی پائند خان ،کاسی قلعہ یونٹ،فقیر محمد روڈ،گوالمنڈی چوک یونٹ ،کلی کبیر یونٹ ،نیچاری یونٹ ،سرکی کلاں یونٹ ،شہید بشیر بلور دیبہ اور ریلوے یونٹ کامشترکہ اجلاس 3نومبر اتوار 3بجے ارباب ہاؤس خدائیداد روڈ میں ہوگا ۔پشتون باغ سرکل جس میں فیصل ٹاؤن یونٹ ،وطن یونٹ پشتون باغ ،خروٹ آباد یونٹ ،کاکڑ ٹاؤن یونٹ ،باچاخان ٹاؤن یونٹ کامشترکہ اجلاس 5نومبر منگل 3بجے صلاح الدین کاکڑ ہاؤس کاکڑ ٹاؤن اسپینی روڈ میں ہوگا ۔اجلاس میں ضلعی قائدین خصوصی شرکت کرینگے ۔دریں اثناء ضلع کوئٹہ کے صدر وکابینہ کے دیگر ارکان نے سرکی کلاں رحمت کالونی کے سرگرم رکن ناصر آغا شکر زئی کی بھابھی ،ابراہیم آغا شکر زئی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین