• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام آباد: شرکائے مارچ اور عوام کیلئے ٹریفک پلان مرتب

اسلام آباد: شرکائے مارچ اور عوام کیلئے ٹریفک پلان مرتب
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کا نقشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے آزادی مارچ کے شرکاء اور عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے، تاکہ ناصرف آزادی مارچ کے شرکاء بلکہ عام افراد کو بھی آمد و رفت میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شرکاء اور عوام کی سہولت کے لیے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کے نقشے بھی جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد: شرکائے مارچ اور عوام کیلئے ٹریفک پلان مرتب
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران نیو ایئرپورٹ جانے والوں کیلئے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کا نقشہ

ٹریفک پلان برائے جے یو آئی ف مارچ

آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے جو ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے اس کے مطابق :

1 : بھارہ کہو مری روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کوڑیا نوالہ چوک، کشمیر چوک، راول ڈیم چوک، فیض آباد لوپ سے ایکسپریس وے پر آتے ہوئے سوہان پل سے ٹرن لے کر فیض آباد آئی جے پی روڈ سے 9th ایونیو چوک سے براستہ 9th ایونیو، ایجوکیشن لوپ سے بائیں ٹرن لے کر سروس روڈ پر مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں جائیں گے۔

2 : روات ٹی کراس اور ایکسپریس وے سے آنے والے شرکاء براستہ فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے 9th ایونیو چوک سے براستہ 9th ایونیو، ایجوکیشن لوپ سے بائیں ٹرن لے کر سروس روڈ پر مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں جائیں گے۔

3: موٹر وے اور پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ چونگی نمبر 26 اسلام آباد چوک، جی 11 سگنل کے بعد کشمیر ہائی وے پر مخصوص پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں جائیں گے۔

اسلام آباد: شرکائے مارچ اور عوام کیلئے ٹریفک پلان مرتب
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے آزادی مارچ کے دوران عوام کی آمد و رفت کیلئے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کا نقشہ

ٹریفک پلان برائے جنرل پبلک

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کے لیے جو ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق :

(1) مری روڈ بھارہ کہو سے آنے والے حضرات براستہ کوڑیاں والا چوک، کشمیر چوک، راول ڈیم چوک اور فیض آباد سے ایکسپریس وے کا استعمال کرتے ہوئے روات ٹی کراس تک جا سکتے ہیں۔

(2) مری بھارہ کہو سے پشاور، نیو ایئرپورٹ اور موٹر وے جانے والے حضرات فیض آباد سے براستہ ایکسپریس وے، کورال چوک سے کچہری چوک، راولپنڈی سے پشاور جی ٹی روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: پورا پاکستان مل کر اسلام آباد جائے گا، فضل الرحمٰن

(3) اسی طرح نیو ایئرپورٹ پشاور، موٹر وے سے مری بھارہ کہو جانے والے حضرات براستہ پشاور روڈ، راولپنڈی کچہری روڈ، کورال چوک سے ایکسپریس وے کھنہ پل لوپ سے لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک سے مری روڈ بجانب بھارہ کہو کو استعمال کریں۔

(4) نیو ایئرپورٹ اور پشاور جی ٹی روڈ، موٹر وے سے اسلام آباد آنے والے حضرات براستہ 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد چوک، جی 13 سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ مارگلہ روڈ، اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں آ جا سکتے ہیں جبکہ مری، بھارہ کہو جانے والے حضرات براستے 7th ایونیو، چاند تارا چوک، کشمیر ہائی وے، ڈھوکری سے دائیں ٹرن لیتے ہوئے کشمیر چوک سے جا سکتے ہیں۔

(5) اسلام آباد سے راولپنڈی آنے جانے والے حضرات براستہ مارگلہ روڈ، 7thایونیو سے کشمیر ہائی وے، ڈھوکڑی چوک، کشمیر چوک، راول ڈیم چوک، پارک روڈ، لہتراڑ، کھنہ پل سے ایکسپریس وے براستہ کورال آ جا سکتے ہیں۔

(6) اسی طرح سیکٹرز ایچ 8، ایچ9، ایچ 11، آئی 8، آئی 9، آئی 10 کے رہائشی اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں آنے جانے کے لیے براستہ گارڈن فلائی اوور سے شکر پڑیاں روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ چاند تارا چوک کشمیر ہائی وے سے 7th ایونیو مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین