• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز گام حادثے کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

چیئرمین ریلوے سکندر راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

رحیم یار خان: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق


ترجمان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق

ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسرجائے حادثہ پر موجود ہیں۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کی معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ملتان ڈویژن ........................ 0619200382

ڈی سی او ملتان ......................03114403720

حیدر آباد انکوائری...................03003026200

لاہور کنٹرول آفس..................04299201795

سکھر کنٹرول آفس...................0719310087

کراچی...............................02199213528

ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی........03468328023

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 73 مسافر جاں بحق ہوگئے، جس میں سے 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا ہنگامی بنیاد پر حادثے کی تحقیقات کا حکم

ذرائع کے مطابق ٹرین میں آگ اکانومی کلاس کے ڈبوں میں لگی جن میں سفر کرنے والے مسافر اپنے ساتھ گیس کے سیلنڈر اور چولہے لے کر آئے تھے اور وہ صبح کے ناشتے کی تیاری کر رہے تھے۔

تازہ ترین