• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحت تاحال تسلی بخش نہیں


سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے10دن ہو گئےہیں، تاہم ان کی صحت کی صورتحال اب بھی تسلی بخش نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا لاہورکےسروسزاسپتال میں علاج جاری ہے،ان کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزارہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کاکہناہےکہ پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کے لئے ادویات دیناخطرناک ہو سکتا ہے،نوازشریف کو اسٹیرائیڈز اب بھی دئیے جارہے ہیں، جبکہ انسولین دینے کے باوجود شوگرکنٹرول نہیں ہورہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ مسلسل چیک اَپ اورعلاج معالجہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس سےخون بہنے کے خطرات کم ہوگئےہیں تاہم پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کے لئے ادویات دیناخطرناک ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ نوازشریف کو اسٹیرائیڈز اب بھی دئیے جارہے ہیں،جبکہ انسولین دینے کے باوجود شوگرلیول میں اتار چڑھاؤ جاری ہے،گزشتہ روز اسپتال کے ڈینٹل سیکشن میں نوازشریف کے2 دانتوں کی فلنگ کی گئی تھی۔

نوازشریف سے اظہار یکجہتی کےلیےلیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی اسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین