• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر میں پچھلےسال سے 16 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، شبرزیدی

اکتوبر میں پچھلےسال سے 16 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، شبرزیدی


چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اکتوبر میں پچھلے سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ،320 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ رواں مالی سال درآمدات میں کمی سے50 ارب روپے محصولات کم جمع ہوئے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ الحمدللہ اکتوبر میں320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جو گذشتہ سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے محصولات کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ مقامی ٹیکسوں کی وصولی میں 25فی صد اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال درآ مدات میں کمی کی وجہ سے 50ارب روپے کے محصولات کم اکھٹے ہوئے۔

تازہ ترین