• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم: اوورسیز کمیونٹی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، قونصل جنرل پاکستان

قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم فہد امجد۔فوٹو: فائل
قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم فہد امجد۔فوٹو: فائل

قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم فہد امجد نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور پاکستان کے وقار و سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے بعد دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، ہماری افواج اور سیاسی قیادت کے بہترین فیصلوں سے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے وقار و عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

قونصلر جنرل فہد امجد نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں بھی ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ان کے مثبت کردار و تعاون سے ملکی معیشت بہتر سمت میں گامزن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم اوورسیز کمیونٹی کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

قونصلر جنرل نے مزید کہا کہ اوورسیز میڈیا کمیونٹی مغربی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اُجاگر کرنے میں صحافیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے بھی کمیونٹی کو درپیش مسائل، قونصلر سہولیات اور باہمی روابط کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور قونصلر جنرل آف پاکستان فہد امجد کے پشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

صحافیوں کے نمائندہ وفد میں رب نواز چغتائی، ابرار مغل، اینکر واجد بشیر ملہوترہ اور راجہ خاور بشیر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وائس قونصلر جنرل محترمہ بختاور میر بھی موجود تھیں،  ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور کمیونٹی و میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید