کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی کے علاقے ہزارہ محلہ میں واقعہ میڈیسن ایجنسی کے ملازمین گل محمد ٗ بیدار اور وسیم گزشتہ روز ایجنسی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ تین مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ان سے چھ لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی۔