• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹینر والوں کے نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی، عدالت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوزایجنسیاں) آزادی مارچ روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف دائر نجی کمپنی کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ کوڈز والے کنٹینر نہیں پکڑے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تو وہ اسکا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمہ دار ہوگی،اگر آرٹیکل 18 کے برعکس کسی کا کنٹینر پکڑا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کا کام ہے کہ کراچی سے یہاں تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو،گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو درخواست گزار کمپنی کے وکیل محمد صفدر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چین سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمد کا کاروبار ہے مگر پولیس والے کنٹینرز پکڑ رہے ہیں ، کنٹینرز کو غیر قانونی طور پر روکنے سے سبزیاں اور پھل گل سڑ جاتی ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔
تازہ ترین