• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت پاکستان میں سی پیک کا گیٹ وے ہے، عمران خان

عمران خان نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پریڈ سے خطاب کیا اور یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت پاکستان میں سی پیک کا گیٹ وے ہے، دنیا کی کوئی طاقت مقبوضہ کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی۔

عمران خان نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پریڈ سے خطاب کیا اور یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی انسانوں کا سمندر نکلے گا، وہ کشمیریوں کے سفیر اورترجمان ہیں، اب وکیل بن کر ساری دنیا میں ان کی وکالت کریں گے۔

گلگت پاکستان میں سی پیک کا گیٹ وے ہے، عمران خان


وزیراعظم نے مزید کہا کہ نریندرمودی نے 5 اگست کو اپنا آخری پتہ  کھیل لیا، کشمیری ایسے جوش و جذبے سے آزادی مانگیں گے کہ کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی خوبصورت ترین جگہیں دیکھی ہیں لیکن گلگت بلتستان جیسی خوبصورت کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں کے عوام جہدوجہد نہ کرتے تو یہ بھی آج مودی کے ظلم کا شکار ہوتے۔

تازہ ترین