پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ درست ہے، ملک میں نئے صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلیوں سے ملک تباہ ہو رہا ہے، یہ حکومت رہی تو معیشت کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔
جے یوآئی ف کی رہنما نعیمہ کشور نے کہا آزادی مارچ کو مرد اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو خواتین بھی آزادی مارچ میں شرکت کریں گی۔