• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قسم کھا کر کہتا ہوں مولانا مذہب کارڈ استعمال نہیں کررہے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قسم کھاکر کہتا ہوں مولانا مذہب کارڈ استعمال نہیں کررہے ،مولانا کے اسٹیج پر ہر سوچ مذہب مسالک علاقہ زبان کے لوگ موجود ہیں، پاکستان تمام قومیتوں کا ہے پاکستان تمام مذاہب اور مسالک کا ہے، پاکستان کی اکثریت مسلمان ہے، آئین طے کرچکا کہ کس کی حدود کیا ہونگی،ہم اعلان کرتے ہیں کہ زور اور زر کے تحت لائی گئی حکومت سے ہر صورت استعفیٰ لینگے، فورسز کے جوانوں کو کہتا ہوں کوئی آپ کو نہیں پیٹے گا، آپ آئینی اور غیر آئینی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نہ آئیں، لبنان میں سعد حریری کو استعفیٰ دینا پڑا ،ہم نے کسی پر ڈنڈا اٹھایا نہ گولی مارنی ہے،ہم نے حکومت کو جمہوری انداز میں چلتا کرنا ہے،اگر ابھی یہ حکومت نہ گئی تو پھر پورا پاکستان دھرنے میں تبدیل کردینگے، نوازشریف کی مشکلات جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑا ہونے کی وجہ سے ہیں۔

تازہ ترین