لاہور (نمائندہ جنگ) سانحہ تیز گام میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافر وں کے لئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جس امداد کا اعلان کیا ہے مسافر کسی اعلان کے بغیر ہی اس کے حق دار ہیں۔ وزیر ریلوے نے انشورنس کمپنی کی رقم کو جو زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کوکسی حادثے کی صورت میں ادا کی جاتی ہے ، حکومتی کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے۔