ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب لیبر اپیلٹ ٹریبونل ملتان کے چیئرمین جسٹس (ر) افتخارحسین شاہ نے ساہیوال یونیورسٹی کے 11 ملازمین کی نوکری سے برخواست کرنے کیخلاف اپیل پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو پیش نہ ہونے پر دوبارہ 19 نومبر کو طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں 11 ملازمین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ زکریا یونیورسٹی نے ساہیوال میں کیمپ قائم کیا جہاں ڈیلی ویجز ملازمین رکھے گئے بعدازاں کیمپس ختم کردیا گیا اور ساہیوال یونیورسٹی قائم کردی گئی ان ملازمین کو وہاں ٹرانسفر کرنے کے بجائے نوکری سے برخواست کر دیا گیا ہے جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ،استدعا ہے کہ انہیں ریلیف دیا جائے۔