• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مامن زہرہ

دنیا کا سب سے بڑا جانورکون سا ہے؟

پیارے بچو! آپ چڑیا گھر میں گینڈے، زرافے اورہاتھی کو دیکھ کر سوچتے ہوں گے کہ اللہ عزوجل نے ان سے بڑا جانور تو شاید ہی بنایا ہو۔ کسی حد تو یہ بات ٹھیک ہے کہ خشکی پر چلنے پھرنے والے جانوروں میں سے سب سے بڑا ممالیہ جانور افریقی ہاتھی ہی ہے، جس کا وزن 9۔6 ٹن ہے، مگر ایک جانور ایسا بھی ہے۔ جس کا وزن 173 ٹن اور لمبائی 30 میٹر ہے۔ ٹھنڈے سمندر میں رہنے والی اس دیو ہیکل مخلوق کا نام ’’نیلی وہیل‘‘ ہے۔ 

یہ جانور نہ صرف اپنی جسامت میں سب سے بڑا ہے بلکہ بلند آواز میں بھی اس کا نام سرفہرست ہے۔ دودھ پلانے والا یہ عظیم جانور سمندر میں اگنے والے خود رو گھاس اور تیرنے والے پودے کھا کر گزارا کرتا ہے۔ اس کی کئی انچ موٹی کھال کے نیچے موجود چربی کی تہہ اسے یخ ٹھنڈے پانی میں زندہ رکھتی ہے۔ سمندر میں اس کے پاس سے گزرنے والا بحری جہاز بھی چھوٹا لگتا ہے

دنیا کا سب سے بڑا سمندر کون سا ہے؟

دنیا میں چار بڑے سمندر ہیں، جن میں سے بحرالکاہل سب سے بڑا اور گہرا سمندر ہے۔ یہ زمین کے ایک تہائی سے زیادہ حصے پر پھیلا ہوا ہے اور کرہء ارض کے مجموعی سمندری پانی کا نصف ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 4300 میٹر ہے۔ 1520ء میں ایک پرتگالی جہاز ران میجلن نے اس کا نام ’’پیسیفک‘‘ رکھا، جس کے معنی ’’پرامن ‘‘ کے ہیں۔ اس کے پانی کی سطح بہت پرسکون ہے شاید اسی لئے اس کا یہ نام رکھا گیا۔

دنیا کا سب سے بڑا پھول کون سا ہے؟

کسی دوست کو تحفے میں پھول دیا جائے تو اسے بہت اچھا لگتا ہے لیکن اگر پھول گوبھی کا ہو تو پھر کیا خیال ہے؟ لازمی بات ہے یہ ناگوار ہی لگے گا۔ پھول اتنا بڑا جو ہوا، برا تو لگے گا ہی، ننھے ساتھیوـ! اب ہم آپ کو بتانے لگے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے پھول کے بارے میں ، اس پھول کا نام ہے ’ریفلیسیا‘‘۔ 

یہ ایک طفیلی پودا ہے جو ضیائی تالیف کے ذریعے اپنی خوراک خود تیار نہیں کر سکتا۔ یہ جنوب مشرقی ایشیاء کے برساتی جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ پھو ل ایک میٹرچوڑا اور10 کلو گرام وزنی ہے جو دیکھنے میں اتنا خوبصور ت نہیں ہوتا بلکہ گلے سڑے گوشت کا ایک ڈھیر دکھائی دیتا ہے اور اس کی بدبو بھی کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔

تازہ ترین