آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سیکورٹی کی تربیت حاصل کرنے والی سعودی خواتین کی گریجوشن تقریب

ریاض میں گزشتہ دنوں سعودی پبلک سیکورٹی کا تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کے دوسرے دستے کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی کی سرپرستی میں سعودی دارالحکومت میں پبلک سیکورٹی ٹریننگ سِٹی میں ہوا۔جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔الحربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی خواتین نے عملی میدان کے بہت سے شعبوں میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔ 

انہوں نے پبلک سیکورٹی کے سیکٹر کی بھرپور سپورٹ پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کا شکریہ بھی ادا کیا۔فارغ التحصیل خواتین نے کورس کے دوران مختلف نوعیت کی سیکورٹی اور ذاتی مہارتوں کی تربیت حاصل کی۔ ان میں فوجداری شہادتیں، زبانیں، کمپیوٹر، قوانین اور عسکری نظاموں کا طریقہ کار شامل ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والی یہ خواتین پبلک سیکورٹی اور پولیس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺکی سیکورٹی کے شعبوں میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔

بلادی سے مزید