• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کے شرکاء موبائل کیسے چارج کرتے ہیں؟

آزادی مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد میں ڈیرے لگا ڈال دیئے، موبائل فون چارج کرنے لیے سولر پینل اٹھا لائے۔

آزادی مارچ کے شرکا  موبائل فون چارج کرنے لیے سولر پینل اٹھا لائے


جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ  کے شرکاء نے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈال دیا۔

نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گراؤنڈ میں چہل پہل، جگہ جگہ ناشتے کے لئے اسٹال لگ گئے، کہیں گرما گرم چائے بنتی نظر آئی، تو کوئی اخبار پڑھتا نظر آیا، تازہ دم ہونے کے لئے شرکاء نے دودھ پتی، حلوے اور نان کا ناشتہ کیا۔

آزادی مارچ کے شرکا جہاں اپنے ساتھ کھانے پینے کا بہت سا سامان لائے ہیں وہیں ایک شخص اپنے ساتھ سولر پینل اور بیٹری بھی لے آیا جس سے مارچ کے شرکا نے اپنے موبائل فون چارج کیے۔

ناشتے کے بعد کارکنوں نے گراؤنڈ کی صفائی بھی کی کسی نے کچرا اُٹھایا تو کُچھ کارکنوں نے بستر لپیٹ کر رکھے، کارکنوں نے ٹھنڈے موسم سے لڑنےکے لیے گرم کپڑے بھی پہن لیے۔

تازہ ترین