اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔
پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے استعفےکا مطالبہ غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کو متنازع بنانا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فضل الرحمٰن جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے، ان پر معاہدے کی پاسداری لازم ہے۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اپنے لوگوں کو قابو میں رکھنا مولانا کی ذمہ داری ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے کاحق حاصل ہے۔