لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لشکر کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان غیر آئینی ہے،رہبر کمیٹی کی مشاورت کے بغیر مولانا فضل الرحمان کیسے کوئی فیصلہ سنا سکتے ہیں، مولانافضل الرحمن نے خود ہی فیصلے کر دئیے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی خواہش رکھتے ہیں، اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، پیپلز پارٹی میں ہی رہوں گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ رہبر کمیٹی کہاں گئی ؟ وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے لشکر کے پاس کہاں سے آیا؟ ،فضل الرحمن کا لشکر عورتوں کو قریب ہی نہیں آنے دے رہا۔