سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی پگڑی پر بنایا گیا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے دھرنے میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے مولانا فضل الرحمان کی پگڑی پر ترانہ بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔
جے یو آئی کارکنان نے اپنے ترانے میں مولانا سے بھرپور محبت کا اظہار کیاہے ۔
آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی کارکنان نے پشتو میں ترانہ گایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈیڈ لائن ختم ، مولانا نے بڑے فیصلے کر لیے
مولانافضل الرحمان کی طر ف سے حکومت کو دی گئی دو دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، آزادی مارچ کے قائد نے آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر بڑے فیصلے کرلیے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام ف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں رہبر کمیٹی کے کنونیر اکرم خان درانی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے شرکاء کا قیام جاری رہے گا۔
اجلاس میں آئندہ دو روز میں اے پی سی بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن کی قیادت کو مدعو کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا مبارک ہو، آپ نے میلہ لوٹ لیا، چوہدری شجاعت
ذرائع جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کواپوزیشن جماعتوں سے رابطےکا ٹاسک دیاگیا ہے۔
دوسری طرف مولانافضل الرحمان نےچودھری شجاعت حسین سےملاقات کی حا می بھی بھرلی ہے ۔
اس سے قبل حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاتھا، جس میں ق لیگ کے سربراہ نے آزادی مارچ کی کھل کر تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا مبارک ہو آپ نے میلہ لوٹ لیا ہےاپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت آپ کررہے ہیں۔