• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر نیشنل ہاکی الیون آئندہ برس پاکستان آئے گی

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی الیون آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے حکام نے اولمپک رسائی رائونڈ کے دوران ہالینڈ اور جرمنی میں وہاں کے ہاکی حکام سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے اپنی جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم اسے سیکیورٹی سے مشروط کیا ہے۔پی ایچ ایف اس دورہ کی روشنی میں ملک میں آئندہ برس پاکستان سپر ہاکی لیگ کے منصوبے کو حتمی شکل دے گی۔ ہر ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا۔
تازہ ترین