• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست اور جمہوریت کو چند خاندانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ایک ہی سال میں حکومت کی ناکامی ہر شعبہ میں ثابت ہو گئی ہے۔سیاست اور جمہوریت کو چند خاندانوں نے یرغمال بنا رکھاہے، تاجروں ، اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت عوامی احتجاج نے حکومت کے دل کی دھڑکن مدہم کردی ہے ۔ حکومت کے خلاف لوگوں کے احتجاج کا کریڈٹ بھی حکومت کو ہی جاتاہے۔ سیاست اور جمہوریت کو چند خاندانوں نے یرغمال بنا رکھاہے ۔ یہی خاندان سابقہ حکمران پارٹیوں اور مشرف کے ساتھ تھے ۔ سیاسی و معاشی دہشتگردی مسلح دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے لیکن اس پر قابو پانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکزی ذمہ داران اور جے آئی یوتھ لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین